پٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا۔پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ اضافے سے بڑھیں۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں30روپے21پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھ کر37 روپے 75 پیسےفی لیٹر ہوگیا۔دستاویز کے تحت پیٹرول پر لیوی ٹیکس میں26 روپے77 پیسے فی لیٹرکااضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں3روپے14پیسےفی لیٹرکی کمی ہوئی اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت3روپے44پیسےفی لیٹرکم ہوئی۔



