مذاکرات ناکام ہو گئےتوایران پر دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیں،امریکی وزیرجنگ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو ایران پر دوبارہ حملے  کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ جنگ کیلئےمکمل تیار ہیں،ایران کے ساتھ کوئی بھی ڈیل اچھی ڈیل ہوگی۔امریکی وزیرجنگ نےمزیدکہا اس سال دفاع پر 1.5 ٹریلین ڈالرپرمحیط سرمایہ کاری کریں گے،اتحادیوں سے دفاعی اخراجات کےلیےجی ڈی پی کا 3.5 فیصدمطالبہ کیاجائےگا،تعاون نہ کرنےوالےاتحادیوں کےساتھ ہمارے معاملات میں واضح تبدیلی آئے گی۔انہوں نےکہاہمارےجاپانی اتحادیوں سے ہماری بلند توقعات ہیں،ہمیں ملکر اپناحصہ ڈالناہوگا،یورپ کے اتحادی بالآخردفاع کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہےہیں،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button