پیرو: نازکا لائنز کے قریب سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

لما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکی ملک پیرو کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی مقام نازکا لائنز کے قریب ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ نازکا لائنز کے آثارِ قدیمہ کے مقام کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

پیرو کے سرکاری نیوز چینل ٹی وی پیرو نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 11 سیاح اور 2 پائلٹ سوار تھے، تاہم کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔

حکام نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نازکا لائنز دنیا کے مشہور آثارِ قدیمہ میں شمار ہوتی ہیں، جہاں ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح فضائی سیر کے لیے آتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button