پنگریو پولیس نے جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک ملزم گرفتار کرلیا،4فرارہوگئے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پنگریو پولیس نے شہرکے قبرستان حاجی فقیر میں قائم جوا کے۔اڈے پرچھاپہ مارکرجواکھیلنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اشرف خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان میں ساون جت، زمان لغاری، دلنواز شیدی اور لچھمن بھیل شامل ہیں۔پولیس نے اڈے سے تاش کے پتے اورنقدی بھی برآمدکرلی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنگریو پولیس کے مطابق شہر اور گردونواح میں جوا کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ علاقہ مکینوں اور مختلف سماجی حلقوں نے پنگریو پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جوا، منشیات اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکے۔



