پیرا فورس وزیرآباد کے سربراہ کامران خاں بھٹی نے تجاوزات والوں کو وارننگ دیدی

وزیرآباد(نامہ نگار)پیرا فورس وزیرآباد کے سربراہ کامران خاں بھٹی نے تجاوزات والوں کو وارننگ دیدی۔ان کا کہنا تھا مستقل قابضین وتجاوزات مافیا کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی،عارضی طور پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو وارننگ کے بعد تجاوزات ختم نہ کرنے پر سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،سیف اللہ بٹ،ندیم صادق تارڑ،منظور حسین پھول اور سید ضمیر کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پیرا فورس کے قیام سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیرآباد میں باقاعدہ طور پر پیرا فورس نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے گردو اطراف میں وزٹ کر رہے ہیں عارضی طور پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو باقاعدہ وارننگ دے کر تجاوزات ختم کرنے کا کہا جائے گا۔



