پی ڈی ایم اے کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو روز بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ دو روز کے لیے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 11 جولائی شام سے 12 تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
لاہور، راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔
شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاو کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں، گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔
ڈی جی عمر جاوید کے مطابق سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔



