دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی مبینہ ڈسپلن خلاف ورزیاں، پی سی بی نے بڑا ایکشن لے لیا

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر اندرونی انکوائری شروع کردی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق انکوائری کے دوران تمام متعلقہ افراد کا مؤقف اور شواہد مدنظر رکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، عوام صرف پی سی بی کے آفیشل بیانات پر اعتماد کریں۔

مزید خبریں

Back to top button