سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملےگی؟ پی سی بی نے مسودہ تیار کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے سینٹرل کنٹریکٹس 27-2026 کے معاوضوں کا مسودہ تیار کرلیا  ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہےکہ  سینٹرل کنٹریکٹس اے، بی ، سی اور ڈی ٹریک کے تحت دیے جائیں گے۔

 ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےکھلاڑی شامل ہوں گے، ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔

ٹریک اے کےکھلاڑی ریڈ بال اسپیشلسٹ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ کھیلنے والےکرکٹر کو ماہانہ 40 لاکھ روپے دینےکا پلان تیار کیا ہے۔

اے بی ٹریک والوں کو ماہانہ 48 سے 50 لاکھ روپے تک دیے جانےکا امکان ہے، اے بی ٹریک والے کھلاڑی سالانہ 5 کروڑ سے زیادہ کماسکیں گے،  ٹریک اے بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے والےکرکٹرز شامل ہیں۔

ٹریک بی سی میں ماہانہ 18 لاکھ روپے سینٹرل کنٹریکٹ کے دیے جائیں گے، ٹریک بی سی میں وائٹ بال کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹریک سی والےکھلاڑیوں کو 12 سے 15لاکھ روپے ماہانہ دیے جانےکا امکان ہے، ٹریک سی میں ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹریک ڈی کےکھلاڑیوں کو ماہانہ 10 لاکھ روپے تک دیے جانےکا امکان ہے، ٹریک ڈی میں ڈویلپمنٹ اور  این سی اےکےکھلاڑی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس الگ ہوں گی۔ فی ٹیسٹ میچ 15 لاکھ، ون ڈے کی ساڑھے 7 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کی فیس 5 لاکھ روپے تک ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو آئی سی سی ایونٹ جیتنے پر میچ فیس کا 500 فیصد اور  اے سی سی ایونٹ  جیتنے پر میچ فیس کا 300 فیصد بونس دینےکی تجویز ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ کھلاڑی لیگ کرکٹ سے بھی پیسہ کماسکیں گے، ہر ٹریک کے حساب سے کھلاڑیوں کو لیگز کرکٹ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button