ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز(جانوڈاٹ پی کے)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button