پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ورچوئل ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران باقی ماندہ تکنیکی امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے اور تجارتی فریم ورک کی تیاری تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری پاکستان کی برآمدات پر مبنی معاشی پالیسی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ انہوں نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ساتھ تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ دوسری جانب، امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے پاکستان میں لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات، بالخصوص جبری مشقت کے خلاف مؤثر قانونی اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button