اسحاق ڈار کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق


انقرہ(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے دورے کے دوران ترک وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور یاشار گولر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔