پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ اچانک مندی کی جانب چلی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 701 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 272 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی اور 100 انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 79 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button