پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس گر گیا


کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔