پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی! ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شاندار تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست خریداری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 85 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 748 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد مثبت رجحان آج بھی برقرار ہے۔



