سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) حکومتِ پاکستان نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر 13 جولائی کو ملک بھر میں قومی یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قومی یومِ سوگ منایا جائے گا، جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں قطر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے قومی یومِ سوگ کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔