پاکستان نے یورپی یونین کو تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرلیا،بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے یورپی یونین کو تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرلیا،بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، ای یو پاک بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اورپاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے، فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک،گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، اہم شعبے زیرغور آئیں گے، یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ پاکستان میں 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فورم کے دوران 600 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں شیڈول ہیں، سرمایہ کاروں اوریورپی مالیاتی اداروں کے درمیان خصوصی ملاقاتیں بھی ہوں گی، فورم پاکستان کو یورپی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے میں مدد دے گا۔



