بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button