زیتون کے شعبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا

لزبن(جانوڈاٹ پی کے)زیتون کے شعبے میں پاکستان پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان اب انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے International Olive Council کے اجلاس میں شرکت کی جہاں پاکستان نے کونسل کے 123ویں اجلاس میں پہلی بار اپنی مستقل نشست سنبھال لی۔
مئی 2026 میں انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو 27 دیگر زیتون پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ کونسل کے 123ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی، جہاں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چیئرمین اور رکن ممالک نے پاکستان کا خیرمقدم کیا۔
وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے زیتون کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 55 ہزار 669 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ زیتون کی کاشت کے کلسٹرز بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
کونسل کر بتایا گیا کہ پاکستان میں 51 اولیو آئل ایکسٹریکشن یونٹس، جدید پروسیسنگ سہولیات، نرسریاں، موسمیاتی اسٹیشنز اور آئی او سی کے معیار کے مطابق چار کوالٹی لیبارٹریز پر مشتمل مکمل فارم ٹو فورک (farm-to-fork) ویلیو چین قائم کی جا چکی ہے۔
انٹرنیشنل اولیو کونسل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مطابق پاکستان اب تصدیق شدہ زیتون کے پودوں کی مقامی سطح پر پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال نیویارک انٹرنیشنل اولیو مقابلے میں سلور ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔



