امریکا ایران مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال، خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

لندن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا، ایران مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 2.57 فیصد اضافے کے ساتھ85.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.52 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 80.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب ایران نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت کے معاملے پر عمان کے ساتھ مذاکرات  تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button