ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں نے عالمی آئل مارکیٹ میں بڑی ہلچل مچا دی، ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل 5.1 فیصد سستا ہوکر 98.22 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد کمی کے بعد 91.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اور ایران امریکا معاہدے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری معاہدے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔



