پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے او جی ڈی سی اور امریکی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں تیل و گیس کے کنووں سے پیداوار بڑھانے کے لیے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) اور امریکی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا اور اس کا مقصد پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، جس کے لیے تیل و گیس کی پیدوار میں اضافے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی نے بتایا کہ او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بیکر ہیوز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس معاہدے کا مقصد پرانے تیل اور گیس کے اثاثوں سے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیکر ہیوز جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت کے ذریعے او جی ڈی سی کے میچور اثاثوں کو بحال کرے گا اور معاہدہ او جی ڈی سی کی جامع پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی کے 18 بڑے میچور اثاثوں میں 12 آئل فیلڈز، 6 گیس اور کنڈینسیٹ فیلڈز شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی کی موجودہ یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل خام تیل، 815 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 780 میٹرک ٹن ایل پی جی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے استحکام اور مقامی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ او جی ڈی سی اور بیکر ہیوز کا معاہدہ پاک-امریکا توانائی شراکت داری میں اہم سنگ میل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button