کے پی حکومت نے جمعہ کو معمول کا ورکنگ ڈے بحال کر دیا، نوٹیفکیشن واپس

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کے لیے دی گئی 100 فیصد ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کرتے ہوئے تمام ملازمین کو معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2026 کا ورک فرام ہوم سے متعلق نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا اور تمام سرکاری ملازمین اپنی متعلقہ دفاتر میں حاضر ہو کر سرکاری ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button