شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

شمالی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی سے قبل خوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں ہونے والی کارروائی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید کلیئرنس اور سکیورٹی اقدامات بھی جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button