روسی ارب پتی کی لگژری سپر یاٹ ناکا بندی کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کر گئی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)روسی ارب پتی الیکسے مورداشوف کی زیر ملکیت ’نورڈ‘ نامی لگژری سپر یاٹ نے دبئی میں مرمت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کرکے عمان پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سپر یاٹ کی نقل و حرکت پر نہ ایران نے اعتراض کیا نہ ہی امریکا نے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ  500 ملین ڈالر سے زائد مالیت رکھنے والی اس کثیر المنزلہ تفریحی یاٹ نے ہفتے کے روز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت کیسے حاصل کی۔

خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی پرچم بردار یاٹ ’نورڈ‘ نے بین الاقوامی بحری قوانین کے مطابق ایک منظور شدہ راستے سے آبنائے ہرمز عبور کی۔

ذرائع نے کہا کہ ’ایران نے اس یاٹ کی نقل و حرکت میں مداخلت نہیں کی کیونکہ یہ ایک دوست ملک کا سویلین جہاز ہے جو پرامن سفر کر رہا تھا۔ امریکا کی جانب سے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا گیا کیونکہ یہ یاٹ نہ ایرانی بندرگاہوں پر گئی اور نہ ہی اس کا ایران سے کوئی تعلق تھا‘۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ  شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد ’نورڈ‘ اتوار سے عمان کے ساحل کے قریب موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button