پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، نثار کھوڑو
بدین میں تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی بی بی یاسمین شاہ کی دعوت پر وہنائی شریف پہنچے، جہاں انہوں نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی نومنتخب تنظیم کو مبارکباد پیش کی اپنے خطاب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو پارٹی کے نظریے، منشور اور عوامی خدمت سے وابستہ ہیں۔ ہم نے ذاتی وابستگیوں کے بجائے پارٹی کے وفادار کارکنوں کو آگے لائے ہیں تاکہ تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عوام سے جدا کر دیا گیا، لیکن انہوں نے آمریت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے، معافی نہیں مانگی بلکہ جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے شہادت قبول کی نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو بھی جمہوریت اور عوامی خدمت کی راہ میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ کو دھو کر شواہد مٹانے کی کوشش کی گئی، لیکن ایسے اقدامات عوام کے دلوں سے بینظیر بھٹو کی محبت ختم نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو آج اگرچہ ہماری نظروں کے سامنے موجود نہیں، مگر وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے۔ سندھ حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہاری کارڈ کے ذریعے 56 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ آبادگار آسانی سے گندم کی کاشت کر سکیں اور زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل کی سطح تک مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گاؤں، ہر شہر اور ہر گھر تک پہنچ سکے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر اور چیئرمین ضلع کونسل بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب تنظیمی عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایات پر ضلع بدین کی ترقی اور خوشحالی کے لیے 66 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کی گئی ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت ضلع کی ہر یونین کونسل میں کم از کم 50 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 کروڑ روپے تک کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جام علی اصغر ہالیپوتہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اور اب بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے گریڈ ایک سے چار تک کی ملازمتوں کے آرڈرز جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے متعدد خاندانوں کو معاشی سہارا ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو دفاتر عوامی خدمت میں ناکام رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں درست انداز میں ادا نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ایسے دفاتر کو تالے بھی لگا دیے جائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے کہا کہ ہم صوبائی صدر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ضلع بدین کے لیے ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں، جبکہ جام علی اصغر ہالیپوٹو نے ان اسکیموں کو یونین کونسل کی سطح تک پہنچایا رکن قومی اسمبلی میر غلام علی ٹالپر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط عوامی جماعت ہے اور سندھ میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ یہ پارٹی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈو باگو کے علاقے میں منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، جن پر قابو پانا پولیس کی ذمہ داری ہے تاکہ عوام سکون سے زندگی گزار سکیں ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل صرف عوام کے نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارک…



