سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوناتاریخی پیشرفت ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خوشی سے نہال

تل ابیب(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کیلئےاسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے مشروط کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک ’’تاریخی جست‘‘ ثابت ہوگی۔نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب کی ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام اور تعاون کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے سول جوہری پروگرام کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکومعاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

مزید خبریں

Back to top button