سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر نیپرا اتھارتی 29 جولائی کو سماعت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست کی منظوری پرصارفین پر18 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button