میرپورخاص: پراسرار طور پر فوت ہونے والی لڑکی نیہا کی قبر کشائی، 17 نمونے حاصل

میرپورخاص(شاھد میمن) گھر کے اندر پراسرار طور پر فوت ہونے والی لڑکی نیہا کی موت کے اسباب جاننے کے لئے قبر کشائی کر کے نمونے حاصل کر لئے گئے، لمس ڈاکٹروں نے مجسٹریٹ اور پولیس کی موجودگی میں قبرکشائی کر کے 17 مختلف نمونے حاصل کئے گئے اور ایکسرے بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے کوارٹرز میں پراسرار طور پر فوت ہونے والی لڑکی نیہا کی موت کے اصل اسباب معلوم کرنے کے سلسلے میں ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنا کی درخواست پر نیہا کی قبر کشائی کر کے نعش سے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں مبینہ طور پر قتل ہونے والی لڑکی نیہا کی قبر کشائی کے سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر وسیم خان، ڈاکٹر عبدالصمد میمن، ڈاکٹر فرقان بھٹی، ڈاکٹر عاقب اور ڈاکٹر فہمیدہ شامل تھے جو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ون حنا رشید کی نگرانی میں مقامی قبرستان پہنچ کر قبر کشائی کے بعد موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے 17 مختلف نمونے حاصل کئے گئے اور ایکسرے بھی کیا گیا واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو 17 سالہ لڑکی نیہا کی گھر کے اندر نعش ملی تھی جسے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں مقتولہ کی والدہ عاشی اور پڑوسن صائمہ بغیر پوسٹ مارٹم کے نعش سول اسپتال سے لے گئے تھے جس کے بعد نیہا کی دوست کی جانب سے نیہا کی آڈیو وائس سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی جس میں وہ اپنے والدین کی جانب سے قتل کئے جانے کے بارے میں بتا رہی تھی اس کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر قتل ہونے والی نیہا کے والد مبین، والدعاشی، پڑوسن صائمہ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا تھا اور واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button