لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار،

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان محمد ارسلان اور علی رضا سے3 ٹیرا بائٹ حساس ڈیٹا برآمد کیا گیا، ملزمان نے ایک کروڑ  سے زائد شہریوں کا حساس اور ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے فروخت کیا۔

ملزمان سے سم کارڈ ملکیت و رجسٹریشن، سم ڈیٹا بیس، سی ڈی آر  اور شہریوں کی لوکیشن کا ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا۔

اس ڈیٹا میں شہریوں کےفیملی ٹری اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان منی نادرا کے نام  سے  ویب سائٹ قائم کرکے نادرا سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور حساس ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور کھوجی نامی پلیٹ فارم تک رسائی میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان سے دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ تین ٹیرا بائٹ ڈیٹا کا فارنزک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button