نادیہ خان کی عید اسپتال میں، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اس بار اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ عید نہیں منا سکیں کیونکہ وہ اپنے علیل والد کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔
نادیہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مداحوں کو بتایا کہ اس مرتبہ ان کی روایتی عید فیملی تصاویر اس لیے سامنے نہیں آئیں کیونکہ وہ راولپنڈی میں اپنے والد کی تیمارداری میں مصروف ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں نادیہ خان نے لکھا کہ ان کی عید اپنے والد کے ساتھ اسپتال میں گزری، اور ان کے قریب رہنا، ان کا ہاتھ تھامنا اور ان سے باتیں کرنا ان کیلئے ایک نعمت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ “میرے ابو میری زندگی ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، میں ہمیشہ ابو کی لاڈلی رہوں گی۔”
ویڈیو میں نادیہ خان نے اپنے والد کو بھی مداحوں سے متعارف کروایا، جہاں اسپتال کے بستر پر موجود ان کے والد نے کہا کہ “میری عید تو بن گئی کیونکہ میری بیٹی میرے ساتھ ہے۔”
اس موقع پر نادیہ خان جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ان کے والد جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں تاکہ پورا خاندان دوبارہ خوشیاں منا سکے۔
انہوں نے مداحوں سے اپنے والد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی اور کہا کہ اس بار کی عید ان کے والد کے نام رہی، جہاں انہوں نے ایک ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں۔
آخر میں نادیہ خان اور ان کے والد نے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔



