لاہورمیں مردہ جانوروں کے پائے اور 300کلو مردہ گوشت کی سپلائی ناکام

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کیا آپ نے بھی پائے کھانے ہیں،پائے کھانے والے ہوشیار ہوجائیں۔لاہور میں مجاہد سکواڈ نے مردہ جانوروں کے پائے اور گوشت کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔پولیس ذرائع کے مطابق300کلو سے زائد مٹن و بیف کے پائے برآمد کئے گئے۔ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران تعفن اور بدبو کیوجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا۔گاڑی میں مختلف جگہوں پر گوشت و پایوں کو کارٹن میں بند کر کے چھپایا گیا تھا۔ملزم ڈیرہ اسماعیل خان سے پائے لاہور منتقل کر رہا تھا۔ملزم کو محکمہ فوڈکے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button