ایم کیو ایم کی سیاست "میں” سے شروع اور "میں” پر ختم ہو جاتی ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ احتجاج کون کر رہا ہے اور کام کون کر رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست "میں” سے شروع ہوتی ہے اور "میں” پر ختم ہو جاتی ہے، جو لوگ خود متحد نہیں وہ شہر کو کیسے اکٹھا کریں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی بتائیں کہ انہوں نے شہر کے لیے کیا کام کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ آبادی کے دباؤ میں کمی سے مستقبل میں آنے والے میئر کے لیے مسائل حل کرنا آسان ہوگا۔