ماتلی میں خاتون قتل، اسپتال کے عقب سے لاش برآمد، ایک ملزم گرفتار

ماتلی (ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی کے نواحی علاقے نئون دمبالو میں پی پی ایچ آئی اسپتال کے عقب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر دمبالو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ٹنڈو غلام علی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں خاتون کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم انور ولد احمد ماچھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت مقتولہ کے ورثاء کے پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button