سجاول میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار


سجاول (جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں رمضان چانڈیو میں ملزم الطاف چانڈیو نے اپنی بیوی زہرہ چانڈیو کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال میرپور بٹھورو منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔