قتل کا اشتہاری گرفتار،4سال بعد پولیس کے شکنجے میں آیا

دیپالپور(وسیم احمد غوری/ تحصیل رپورٹر /جانو ڈاٹ پی کے) قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور محمد اختر خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم وارث عرف وارثی کو گرفتار کیا جو قتل کے دو مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ چار سال سے روپوش تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کی گرفتاری ممکن بنائی گئی۔ اس حوالے سے ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔



