محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشانِ خدمت کی منظوری، عالم اسلام کے لیے خدمات کا اعتراف

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے لیے نشانِ خدمت کی منظوری دے دی۔

محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو یہ اعزاز عالم اسلام کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نمل یونیورسٹی کی جانب سے اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور منتظم ہیں، وہ رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے سیکرٹری جنرل کے طور پر مئی 2016 سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ سعودی عرب میں وزیرِ انصاف کے منصب پر فائز رہے، جبکہ بعد ازاں انہیں دیوان شاہی میں وزارت کے درجے کے مشیر کے طور پر تعینات کیا گیا۔

بعد میں انہیں ڈاکٹر عبداللہ بن محسن ترکی کی جگہ رابطہ عالم اسلامی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو خطیبِ عرفہ کے طور پر بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 1443 ہجری میں مسجد نمرہ، مکہ مکرمہ میں خطبہ حج دیا، جس کے بعد وہ سعودی دور میں خطبہ عرفہ دینے والے تیرہویں خطیب بنے۔

مزید خبریں

Back to top button