صرف4500روپے ہتھیانے کیلئے دوست کوماردیا،دونوں خاتون ایس ایچ او نے پکڑلئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے ذکی گیٹ علاقہ میں45سالہ شہری عاصم کے اندھے قتل میں ملوث2ملزم گرفتارکرلئے گئے،

دونوں ملزموں نے شہری عاصم کے4500روپے ہتھیانے کے لیے اسے بے دردی سے قتل کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ذکی گیٹ عائشہ اعظم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے اور روپوش تھے۔

مزید خبریں

Back to top button