ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاجی تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے، تنظیمی امور اور یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، رکن مرکزی کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کراچی اور حیدرآباد میں چار بڑے احتجاجی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 9 اگست کو سرجانی ٹاؤن میں احتجاجی جلسہ ہوگا۔23 اگست کو اورنگی ٹاؤن میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔11 ستمبر کو حیدرآباد میں بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا۔27 ستمبر کو پی آئی بی ٹاؤن میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں جشنِ آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک تمام ٹاؤنز، یونین کونسلز، سرکاری و نجی اداروں، کالجوں اور جامعات میں یومِ آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی اور مختلف قومی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button