ایم کیو ایم پاکستان آزادی صحافت کے لئے ہمیشہ مثبت کردار اداکرتی رہے گی،خالدتبسم،آفاق احمد

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان آزادی صحافت کے لئے ہمیشہ مثبت کردار اداکرتی رہے گی۔صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ضلع میرپورخاص کے سینئر و متحرک صحافی محمد اسماعیل خلجی کے خلاف میرواہ ٹاؤن آفیسر کے توہین آمیزکلمات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ آزاداور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔صحافیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔صحافی برادری کے خلاف توہین آمیز کلمات آزادی صحافت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ صحافی برادری کے خلاف دھمکیوں یا دباؤ کی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔اختلاف رائے جمہوری معاشرے کی خوبصورتی ہے۔واقعے میں ملوث ٹاؤن آفیسر کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button