اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کا آغاز،دعائے خیر ہوگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کا آغاز،دعائے خیر ہوگئی۔اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغازآج سے ہوگا۔دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔دعائے خیر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کی اور کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ انہیں شادی کرنے پر ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ اداکارہ نے تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست بھی دی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @wbs.unfolded

مزید خبریں

Back to top button