شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائےگا،وزیرداخلہ محسن نقوی کی ٹانک میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹانک میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے15بہادرسپوتوں کو خراج عقیدت۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جری جوانوں نے جان دے کر خوارجیوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا،وطن کے بہادر سپوتوں نے 12خوارجیوں کو جہنم واصل کیا،شہداء قوم کا فخر ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں،شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔وطن عزیز کے امن کے لئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button