شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیر داخلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت،ان کا کہنا تھا بلوچستان کی بہادر بیٹی نےفرض نبھاتے ہوئے وطن عزیز پر جان قربان کی،وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لیڈی کانسٹیبل شکیلہ نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بہادر بیٹی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button