ون کانسٹیٹیوشن پر میرا موقف آج بھی وہی ہے جو پہلے دن تھا، محسن نقوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا۔

محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا، سی ڈی اے کا بھی موقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا، اب کمیٹی بنا دی گئی ہے تو اس کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، انشاءاللہ جیت قانون کی ہو گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب کے لیے قانون الگ ہو اور امیر کے لیے قانون الگ، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا scam نہیں ہوا ہوگا جس میں ہر کوئی ملوث ہے، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز دوں گا کہ ہمیں بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جو سی ڈی اے کا موقف ہے، میں اس کی بھرپور حمایت کروں گا اور مکمل سپورٹ کروں گا۔

مزید خبریں

Back to top button