معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر پر شاندار تقریب

قصور(جانوڈاٹ پی کے) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
معرکہ حق اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شریک افراد سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
شریک افراد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو تمام دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی، ہمیں افواج پاکستان اور اس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی، ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گا رہی ہے اور آج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے
شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اورپنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کا تروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اورعوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔



