مذاکرات کا نتیجہ ایران کیلئے 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا، محسن رضائی

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا نتیجہ ایران کیلئے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محسن رضائی نے کہا کہ “چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے”، تاہم ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے قومی حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 47 برسوں کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔
دوسری جانب حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران امریکا ممکنہ معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جبکہ اسرائیل سے براہ راست مذاکرات ناقابل قبول ہیں۔



