‘معرکہ حق’ کی یاد میں دشمن باولہ ہو گیا : سرخ پرچم بلند،ایل او سی پر شدید کشیدگی

​آزاد کشمیر/اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​لائن آف کنٹرول (LoC) پر اس وقت سنسنی خیز صورتحال پیدا ہو چکی ہے جہاں آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کی تاریخی کامیابی کی سالگرہ نے بھارتی فوج کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔ گزشتہ سال اسی دن پاکستانی شاہینوں نے سات بھارتی طیاروں کو نشانِ عبرت بنایا تھا، اور آج اسی ذلت کا زخم چاٹتے ہوئے بزدل دشمن نے ایل او سی پر اپنی چیک پوسٹوں پر سرخ پرچم لہرا دیے ہیں۔ یہ سرخ جھنڈے دراصل بھارتی فوج کے اس انتقامی جنون اور ‘باولے پن’ کا اعتراف ہیں جو اسے پاکستانی پٹائی کے بعد لاحق ہو چکا ہے۔

​سرحد پار سے میگا فونز کے ذریعے ‘آپریشن سندور 2.0’ کی گیدڑ بھبھکیاں اور معصوم کشمیریوں کو ڈرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستانی شیروں کی ایک ہی گھرج نے بھارتی گیدڑوں کو الٹا لیٹ کر جان بچانے پر مجبور کر دیا ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘معرکہ حق’ کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک ایسی لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے؛ اب اگر دشمن نے دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کی تو جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔

​بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی گھناؤنی سازش بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔ دریائے چناب کا پانی روک کر 26 کروڑ پاکستانیوں کو پیاسا مارنے کا خواب دیکھنے والا مودی یاد رکھے کہ اگر پانی کی بوند بوند کو روکا گیا تو کشن گنگا اور بگلی ہار جیسے ڈیموں کا نام و نشان مٹانے میں دیر نہیں لگے گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ قیادت کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کر دیا ہے کہ ہم امن کے خواہشمند تو ہیں لیکن اپنی خود مختاری پر آنچ آنے دی تو پھر انجام وہی ہوگا جو گزشتہ سال رافیل طیاروں کا ہوا تھا۔

​دشمن کی چیخوں اور ایل او سی کے تازہ ترین مناظر کی مکمل تفصیلات کے لیے معظم فخر کا یہ ‘سنسنی خیز’ وی لاگ ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button