یو اے ای کا بڑا مطالبہ اور دھمکی: امریکہ کی سٹی گم !

لاہور : خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران امریکہ حالیہ تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (UAE) نے امریکہ سے جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے 270 ارب ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یو اے ای کا موقف ہے کہ یہ جنگ امریکہ نے ان کی مرضی کے بغیر شروع کی جس کا سب سے زیادہ نقصان اماراتی معیشت اور آئل فیلڈز کو اٹھانا پڑا۔ اماراتی حکام نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر امریکہ نے مالی ضمانتیں اور ڈالر سپورٹ فراہم نہ کی تو وہ تیل کی تجارت چینی کرنسی ‘یوآن’ اور دیگر کرنسیوں میں شروع کر دیں گے، جس سے دہائیوں پرانے امریکی ‘پیٹرو ڈالر’ نظام کے ڈھیر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

​سفارتی محاذ پر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ 3 سے 5 روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران پاکستان کا کردار کلیدی ہو گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور محسن نقوی تہران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ امریکہ چاہتا ہے کہ اس مختصر وقت میں پاکستان کے ذریعے ایران کا حتمی جواب حاصل کیا جائے تاکہ کسی بڑے فوجی تصادم سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب، ایران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے والی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کاٹنے کی دھمکی دے کر امریکہ پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت بری طرح پھنس چکا ہے اور وہ شکست خوردہ نظر آئے بغیر اس جنگ سے نکلنے کے لیے مکمل طور پر اسلام آباد پر انحصار کر رہا ہے۔

​امریکہ پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ، یو اے ای کے مطالبے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تفصیلی رپورٹ معظم فخر کے اس وی لاگ میں دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button