ٹرمپ خود میدان میں :امن مذاکرات کا دوسرا دور شروع!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)خطے میں امن کی امیدیں ایک بار پھر روشن ہو گئی ہیں۔ پاکستان کی بھرپور سفارتی کوششوں اور ‘ماسٹر اسٹروک’ کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا قوی امکان ہے۔ الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) نے امریکی حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور اسلام آباد میں ہونے والے پچھلے مذاکرات ناکام نہیں بلکہ محض تعطل کا شکار ہوئے تھے تاکہ وفود اپنی قیادت سے مشاورت کر سکیں۔
رپورٹس کے مطابق، ایران نے یورینیم کی افزودگی کے حساس معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے آئندہ 5 سال تک اسے روکنے کی مشروط پیشکش کی ہے، جبکہ امریکہ اس مدت کو 20 سال تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے روس نے ایران کا افزودہ یورینیم اپنی تحویل میں رکھنے اور اسے ڈائیلوٹ (Dilute) کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب، چین نے امریکی ناکہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کے تیل بردار جہاز ایرانی پانیوں میں جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر چینی بحریہ کے ڈسٹرائرز ان کی حفاظت کریں گے۔ برطانیہ اور اٹلی نے بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، جس نے صدر ٹرمپ کو مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان نے باضابطہ طور پر سرینا ہوٹل، اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے اور تہران سے موصول ہونے والی نئی تجاویز واشنگٹن کو پہنچا دی ہیں۔ توقع ہے کہ اس بار مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف ٹھوس پیش رفت ہوگی۔ اس بریک تھرو کی مکمل تفصیلات اور پاکستان کی شاندار شٹل ڈپلومیسی پر معظم فخر کا یہ تازہ ترین تجزیہ اس لنک پر دیکھیں:




