مس فرانس نے عالمی مقابلہ حسن میں شرکت سے انکار کردیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)مس فرانس نے73سال بعد مس یونیورس2026کے مقابلے میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔مس یونیورس2026کیلئے ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی مس فرانس کی کمپنی کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔فرانس نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،فرانس اس مقابلے میں1952سے حصہ لے رہا ہے تاہم اب7دہائیوں بعد اس مقابلے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔اسی حوالے سے مس فرانس کی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ ایڈیشن کے لیے کیا گیا ہے، مس فرانس کی تنظیم مقابلے کی مستقبل کی پیشرفت پر دھیان دیتی ہے اور مستقبل قریب میں دوبارہ شرکت کرنے کے قابل ہونے کی امید رکھتی ہے۔دوسری جانب مس یونیورس انتظامیہ کی جانب سے بھی مقابلہ حسن میں فرانس کی نمائندگی نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔



