ڈاکٹر سعید میمن کی بازیابی کیلئے بدین میں احتجاج، سندھ ترقی پسند پارٹی کا شدید ردعمل

بدین(مرتضی میمن\جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان سے 23 روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیے گئے ڈاکٹر سعید میمن کی بازیابی کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی اسٹیشن روڈ سے شروع ہوئی اور بعد ازاں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مظاہرین نے ڈاکٹر سعید میمن کی فوری بازیابی کے حق میں نعرے بازی کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل احتجاج اور مطالبات کے باوجود ڈاکٹر سعید میمن کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید میمن کو بازیاب کرائیں۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکٹر سعید میمن کو جلد آزاد نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ سندھ بھر میں مزید وسیع کیا جائے گا۔

احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی اور تعلقہ رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button